اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

16 اکتوبر 2023

11:26:56 AM
1401701

سیکریٹری جنرل کادورہ مڈغاسکر؛

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے مڈغاسکر کے بوہرہ مرکز کا دورہ کیا

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رمضانی نے مڈغاسکر میں داؤدی بوہرہ کے دینی - ثقافتی مرکز کا دورہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے ـ جو مڈغاسکر کے مسلمانوں کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ مڈغاسکر کے داؤدی بوہرہ کے دینی - ثقافتی مرکز دورہ کیا۔

سیکریٹری جنرل نے اس مرکز [کمپلیکس] میں قائم، مسجد جمعہ، مسجد جماعت، اسکول کی مختلف کلاسوں، لیبارٹری، کتب خانے، انفورمیٹک مرکز، ڈائننگ ہال اور اساتذہ اور بزرگوں کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

داؤدی بوہرہ مرکز کے عہدیداروں نے آیت اللہ رمضانی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے مڈغاسکر کے داؤدی بوہرہ شیعوں کا سفر آسان بنانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر بین الاقوامی اہل بیت(ع) یونیورسٹی کو بھی متعارف کیا گیا اور کہا گیا کہ پوری دنیا میں اسکولوں سے فارغ ہونے بوہرہ داؤدی طلباء نیز مڈغاسکر کے دوسرے شیعہ طلباء اس یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

مڈغاسکر میں داؤدی بوہرہ شیعوں کا مرکز ایک تعلیمی، مذہبی اور رہائشی مرکز ہے جو مسجد، ایف اے، ایف ایس تک تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک اسکول، 400 فلیٹس اور ڈائننگ ہال پر مشتمل ہے۔ مڈغاسکر کے تقریبا 90 فیصد بوہرہ داؤدی شیعہ اسی کمپلیکس میں رہائش پذیر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110