اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

14 اکتوبر 2023

9:07:38 PM
1401170

سیکریٹری جنرل کا دورہ یوگنڈا؛

ایران کے اسلامی انقلاب کی منطق تمام میدانوں ميں سب سے طاقتور منطق ہے۔۔۔ آیت اللہ رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) نے کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کی منطق تمام میدانوں میں سب سے طاقتور منطق ہے اور ہم اس منطق کو مغرب کی قائم کردہ منطق کا ہم پایہ بنا سکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آیت اللہ رمضانی، جو حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے ایام ولادت کے سلسلے میں منعقدہ سیمیناروں اور اجلاسوں میں شرکت کے لئے یوگنڈا کے دورے پر ہیں، نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رینوویشن اور ٹیکنالوجی کے دفتر کا دورہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے رینوویشن اور ٹیکنالوجی کے دفتر کے ایک ماہر نے اپنی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ دفتر علم پر مبنی (Knowledge-based) ایرانی مصنوعات کی دائمی نمائش گاہ ہے۔

انھوں نے کہا ایران سے باہر کے ممالک میں اس قسم کے دفاتر قائم کرنے کا مقصد پہلے قدم کے طور پر غیر ملکی اسلامی جمہوریہ ایران کو ان حصول یابیوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی رو سے پہچان لیں۔ بحیثیت مجموعی دنیا ہمیں [یعنی  مشرقی ممالک کو] ان خصوصیات کی رو سے نہیں پہچانتے؛ چنانچہ پہلا یوگنڈا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رینوویشن اور ٹیکنالوجی دفتر کے قیام کا مقصد، اس ملک میں علم و سائنس کی بنیاد پر تیار کردہ ایرانی مصنوعات کا تعارف کرانا ہے؛ اور اس دفتر کا دوسرا مقصد علم و سائنس کی بنیاد پر تیار کردہ ایرانی مصنوعات کو یوگنڈا برآمد کرنا ہے۔ علم پر مبنی معیشت کا ایک بڑے حصے کا تعلق مصنوعات کی برآمد سے ہے، اور اگر ہم علم و سائنس کی بنیاد پر تیار کردہ انتہائی معیاری مصنوعات کے لئے دنیا میں مناسب منڈی تلاش کر سکیں، یہ ہمارے ملک کی علم پر مبنی معیشت پر اچھے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: یوگنڈا میں ایران کے رینوویشن اور ٹیکنالوجی کے دفتر میں پیش کردہ مصنوعات کا تعلق زرعی، غذائی، تعمیراتی، ادویات، طبی آلات اور خام صنعتی مواد اور پلاسٹک کے ابتدائی مواد سے ہے۔ یوگنڈا ایک زرعی ملک ہے اور یہاں کے عوام کی 80 فیصد معیشت کا تعلق بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر زراعت سے جُڑی ہوئی ہے؛ لہٰذا ہم نے اس دفتر میں زرعی شعبے پر آچھی خاصی توجہ مرکوز کر دی، اور کھیتیوں پر کیڑے مار دوائیں سپرے کے لئے ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ متعارف کرایا، نیز ریگولیٹرز سمیت اسپتالوں اور کلینکس سے متعلق آلات اور مشینری متعارف کرائی۔ ویکسین اور ادویات سمیت مویشیوں اور پولٹری سے متعلق مصنوعات، غذائی سپلیمنٹس ان مصنوعات میں شامل ہیں جو ہم اس دفتر کے ذریعے متعارف کرا چکے ہیں۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل، آیت اللہ رمضانی نے بھی اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی ستونوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ایران کے اسلامی انقلاب کی منطق تمام میدانوں میں سب سے طاقتور منطق ہے اور ہم اس منطق کو مغرب کی قائم کردہ منطق کا ہم پایہ بنا سکتے ہیں۔ ایران کے اسلامی انقلاب کی منطق کے علاوہ، دو دوسری چیزی بھی جو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتاور قوت نے پیدا کی ہیں، اور ان ہی دو چیزوں کی وجہ سے آج جب مذاکرات ہوتے ہیں تو ایک فریق ایران ہے اور دوسرا فریق دنیا کی تمام باقی طاقتیں ہیں؛ ان میں سے ایک فوجی ترقی ہے اور دوسری سائنسی ترقی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت نے عالمی طاقتوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ اور ان کا پورا خوف اس وجہ سے ہے کہ کہیں دنیا والے اس نظریے، روش گفتگو، منطق اور اس عالمی مثالیت پسندی کے نقیب ایران کی طرف مائل و راغب نہ ہو جائیں۔ 

انھوں نے کہا: ہم ایک دفعہ ایک مشن کے طور پر میڈرڈ گئے تھے تو میڈرڈ کے مسلمانوں کی بڑی مسجد کے دورے پر گئے تو میں گرجاگھر میں تبدیل کی جا چکی ہے اور آج وہ ایک میوزیم ہے، ہم گئے تو اس سابقہ مسجد اور موجودہ عجائب گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت مانگی تو انہوں نے ہمیں اس مسجد کے بیرونی حصے اور برآمدے میں بھی نماز نہیں پڑھنے دی۔ جرمنی میں بھی جب اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں رپورٹ دینا چاہتے ہیں تو یہ ضرور کہتے ہیں کہ "ایرانی دنیا بھر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں"۔

انھوں نے کہا: آج مختلف شعبوں میں ـ بالخصوص زراعت، ادویات اور طب کے شعبوں میں ـ علمی اور سائنسی حصول یابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے ستوں میں سے ہیں۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کہا: میری تجویز یہ ہے کہ ایک 15 سے 20 منٹوں پر مشتمل دستاویزی فلم تیار کی جائے اور یہ فلم اسلامی جمہوریہ ایران کے رینوویشن اور ٹیکنالوجی کے دفتر کے توسف سے، اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کے مظآہر کو انگریزی اور یوگنڈا کی مقامی زبان میں، یوگنڈا کے باشندوں کے سامنے رکھے۔ یہ فلم یقینا ناظرین پر گہرے اثرات مرتب کرے گی اور اس دفتر کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110