اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

14 اکتوبر 2023

7:20:12 PM
1401046

سیکریٹری جنرل کا دورہ مڈغاسکر؛

سیکریٹر جنرل عالمی اہل بیت(ع) نے مڈغاسکر میں دارالحکمہ مرکز کا دورہ کیا

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے مڈغاسکر میں دینی مرکز دارالحکمہ کا دورہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سیدجواد شہرستانی اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضٰی مرتضٰی، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آخر میں نماز جماعت آیت اللہ رمضانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ دارالحکمہ کمپلیکس، مڈغاسکر میں واقع ہے جس میں ایک حوزہ علمیہ اور ایک یونیورسٹی بھی قائم ہے اور جناب رضا علی ہیرجی کمپلیکس کے سربراہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110