اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

12 اکتوبر 2023

6:31:54 PM
1400533

سیکریٹری جنرل کادورہ یوگنڈا؛

ہمیں اسلام کو ہمہ جہت انداز سے متعارف کرانا چاہئے ۔۔۔ آیت اللہ رمضانی

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کہا: ہماری سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ تمام لوگوں، معاشرے کے دانشوروں اور علمی مراکز کے لئے اسلام کی جامعیت واضح کریں، اور دنیا والوں سے اسلام کا ہمہ جہت تعارف کرائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مشرقی افریقہ کے بعض مشہور شیعہ اور دینی شخصیات نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایک اجلاس منعقد کیا اور سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، آیت اللہ رضا رمضانی اس اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔

آیت اللہ رمضانی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو جامع اسلام کے تعارف پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارا اہم ترین فریضہ یہ ہے کہ تمام لوگوں، معاشرے کے اہل دانش اور علمی مراکز کے لئے اسلام کی جامعیت واضح کریں، اور دنیا والوں سے اسلام کا ہمہ جہت تعارف کرائیں۔ اسلامو فوبیا کا منصوبہ جاری و ساری ہے، جبکہ اسلام کی بنیاد رحمت ہے اور بنیادی طور پر رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا انتظامی شیوہ اخلاقی تھا۔

انھوں نے کہا: ایک مسلمان کا فریضہ یہ نہیں ہے کہ گوشہ نشینی اختیار کرے، بلکہ اس کا فریضہ یہ ہے کہ میدان میں حآضر ہو اور تعمیری کام کرے۔ ہمیں اہل بیت (علیہم السلام) کی ہدایت کے مطابق ہمیں سعی و کوشش کا راستہ اپنایا چاہئے، اور متقی، پرہیزگار اور پاک و پاکیزہ ہونا چاہئے اور ہمیں فرض شناس ہونا چاہئے اور فرائض پر عمل کرنا چاہئے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے مزید کہا: ہم ایران سے آگر اپنا کام آپ کے علاقوں میں آگے بڑھائیں۔ بلکہ تمام امور کا انتظام آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے، اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم کبھی بھی کسی کے کاموں میں مداخلت کرنا یہ اپنے ہاتھ میں لینے کے درپے نہیں ہیں، بلکہ ہماری کوشش یہ ہے کہ پیروان اہل بیت (علیہم السلام) کی حالت بہتر ہو اور معاشروں کو اسلام سے متعارف کریں۔

اس اجلاس میں شہید عبدالقادر کے منہ بولے بیٹے محمود بیکومبو اور مرحوم عبداللہی ناصر کے فرزند احمد ناصر نے خطاب کیا، اور مرحوم شخصیات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا اور ان بزرگوں کے حالات زندگی کے سلسلے میں ویڈیو کلپ دکھایا گیا۔

یوگنڈا میں مقیم عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسین العوالی نے اجلاس سے خطاب کرتو ہوئے کہا: افریقی ممالک میں ایمان، اسلام اور مکتب اہل بیت (علیہم السلام) کا فروغ، ان افراد کی خالصانہ کوششوں کے مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی جانیں اس راہ میں قربان کی ہیں اور اسلام کے تعارف کے لئے ضروری ہے کہ تمام میدانوں اور مسائل اور چھوٹے بڑے موضوعات میں، منصوبہ بندی، محنت اور اخلاص کو نصب العین بنایا جائے۔

اس اجلاس میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے علمی و ثقافتی معاون، اہل بیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ اور اسمبلی کے نائب برائے معاشی امور نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110