اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

10 اکتوبر 2023

6:14:46 AM
1399518

طوفان الاقصٰی؛

ویڈیو-متن | صہیونی ریاست اور فلسطینیوں کی جنگ میں امریکی مداخلت کی صورت میں عراقی راہنما کا انتباہ

العامری نے عراقی قبائل اور عشائر کے شیوخ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ان دنوں ایسیی عظیم فتوحات فلسطین میں حاصل ہو رہی ہیں، کہ جو عرب ممالک کی افواج کی استطاعت سے خارج ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عراقی پارلیمان میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے آج (سوموار 9 اکتوبر 2023ع‍ کو) اعلان کیا کہ فلسطین کی آزادی کا علم عراق سے اٹھے گا / اگر امریکہ فلسطینی مقاومت اور صہیونی ریاست کی باہمی لڑائی میں مداخلت کرے تو ہم تمام امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں نہیں ہچکچکائیں گے۔

انھوں نے کہا: عراق آج فلسطینی کاز کا حامی ہے اور ہم کبھی بھی فلسطین کی حمایت سے دریغ نہیں کریں گے۔

العامری نے کہا کہ تمام عرب ممالک کے سربراہوں شیوخ اور بادشاہوں نے فلسطین کو تنہا چھوڑ دیا اور اسلامی انقلاب اور مقاومتی تحریکوں کے سوا کوئی بھی فلسطینی کاز کی حمایت نہیں کرتا۔

انھوں نے واضح کیا کہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) نے فلسطینی کاز کی حمایت میں بنیادی کردار ادا کیا اور ہم بھی اپنے عزم و ارادے کے ساتھ، امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) کی حمایت سے بعث جماعت کی حکومت کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو گئے۔

العامری نے مزید کہا: :آج فلسطینی اس جنگ میں فتح یاب ہونگے، اور عاشقان اہل بیت (علیہم السلام) اور مراجع تقلید کے شیدائی فلسطینی کاز کے حامی ہیں، اور ہم فخر و اعزاز کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ملت فلسطین اس جنگ کی فاتح ہے"۔

انھوں نے کہا: کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ فلسطین صہیونی ریاست پر اتنی عظیم فتح پائے گا، اور صہیونی ریاست کی جاسوسی ایجنسیاں اتنی خفت آمیز شکست سے دوچار ہونگی۔

العامری نے زور دے کر کہا کہ مسئلۂ فلسطین تمام مقاومتی تحریکوں کا مسئلہ ہے اور ہمیں عراقی باشندوں اور انقلاب عشرین (1920ع‍ کے انقلاب) کے فرزند اور وارثوں کی حیثیت سے اپنی پوری قوت سے مسئلۂ فسلطین کی حمایت کرنا چاہئے، اور ہمیں اعلان کرنا چاہئے کہ فلسطین کی آزادی کا عَلَم عراق سے اٹھے گا۔۔۔ ہمیں فلسطینی کاز کے دفاع کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

العامری نے امریکیوں کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مسئلۂ فلسطین میں مداخلت کی، تو ہم اس مداخلت کا جواب دینے سے لمحہ بھر بھی دریغ نہیں کریں گے۔۔۔ قدس کے مسئلے کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے، اور ملت فلسطین، ایک مظلوم ملت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110