اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

5 اکتوبر 2023

8:20:04 PM
1398241

سیکریٹری جنرل کادورہ کینیا؛

کینیائی نوجوانوں کے ایک گروہ کو عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے کچھ اہلکاروں نے کنیا کے مسلمان نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران، اسمبلی کی فعالیتوں کی وضاحت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے اہلکاروں نے کینیا کے دارالحکومت میں اسلامی جعفری مرکز میں نوجوانوں کے ایک گروہ کے ساتھ نشست منعقد کی اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے معاون برائے علمی و ثقافتی امور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مہدی فرمانیان، نے اپنے ماتحت ادارے کے مختلف شعبے متعارف کرائے۔

"نباء" نامی ایپلیکش، "راہنما" پورٹل، ڈیجیٹل کتب خانہ اور "ویکی شیعہ" نامی ویب گاہ، اسمبلی کے اس ذیلی ادارے کی مصنوعات میں تھیں جن سے ڈآکٹر فرمانیان نے کینیائی نوجوانوں کو متعارف کرایا۔ اس موقع پر انھوں نے 36 زبانوں میں اسلامی معارف و تعلیمات پر مشتمل 40 گیگا بائٹ ڈیٹا کینیائی نوجوانوں کو بطور تحفہ عطا کیا۔

معاونت برائے علمی و ثقافتی امور کے ڈائریکٹر جنرل حجت االاسلام ولی اللہ معدنی پور نے بھی کہا کہ وہ نوجوانوں کے لئے مختلف موضوعات اور شعبوں میں آنلائن اور آف لائن تربیتی کورسز فراہم کر سکتے ہیں۔

ثقلین ٹی وی کے ڈائریکٹر "محمد کاظم کاظمی" نے اس موقع پر کہا کہ ثقلین ٹی وی چینل اپنے پروگرام عربی میں نشر کرتا ہے، تاہم ابلاغیاتی پراڈکٹس میں تنوع اور سماجی نیٹ ورکس پر توجہ ثقلین نیٹ ورک کی حالیہ حکمت عملی رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی ابنا کے سرپرست حسن صدرائی عارف نے بھی دنیا کی 26 زبانوں میں اس خبر ایجنسی کی فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ابنا خبر ایجنسی ہاوسا، سواحلی اور فرانسیسی بھی ابنا خبر ایجنسی کی زبانوں میں شامل ہیں، جن سے افریقہ کے زیادہ ترعوام واقف ہیں؛ اور بین الاقوامی سطح پر فعالیت اور اپنے رفقائے کار اور مختلف ممالک کے مقامی دوستوں کی طرف سے متعلقہ مواد کی فراہمی، فعالیت کے نئے دور میں، ابنا کی سنجیدہ پالیسی ہے۔

اس نشست کے آغاز پر کینیائی نوجوانوں نے ـ جن میں اکثریت کا تعلق ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا سے تھا ـ دینی معارف و تعلیمات کی منتقلی کے لئے ذرائع ابلاغ اور ورچوئل اسپیس سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110