اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

5 اکتوبر 2023

8:04:49 AM
1398055

سیکریٹری جنرل کادورہ کینیا؛

اہل بیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ کی نیروبی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات

ڈاکٹر جازاری نے کہا: ہمیں تعمیری تعامل اور تعاون شروع کرنے سے پہلے دو ملکوں ـ ایران اور کینیا ـ کی فکر و ثقافت کے حوالے سے دوطرفہ شناخت اور ادراک تک پہنچنا چاہنے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے دورہ افریقہ کے موقع پر، بین الاقوامی اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر سعید جازاری نے کینیا کے دارالحکومت میں نیروبی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جولیس اوگینگو (Professor Julius Ogeng’o) سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

ڈاکٹر سعید جازاری معموئی نے اس ملاقات کے بارے میں ابنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ نیروبی کی یونیورسٹی افریقہ کے اہم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور یورپ، ایشیا، اور مشرقی و جنوبی افریقہ کی یونیورسٹیوں سے رابطے میں ہونے کی بنا پر خصوصی حیثیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر جازاری نے دو یونیورسٹیوں کے باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا: نیروبی یونیورسٹی مختلف النوع تعلیمی مضامین، وسیع شعبوں اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے مختلف اقوام و ممالک کے طلباء کی بنا پر ایران کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا: دو یونیورسٹیوں کے باہمی تعاون میں، طلباء کے تبادلوں، اساتذہ کے تبادلوں اور اسناد (اور ڈگریوں) کے حوالے سے مفاہمتوں اور سمجھوتوں کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمیں تعمیری تعاون کی راہ میں قدم اٹھانا چاہئے۔

انھوں نے باہمی شناخت اور تعارف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں تعمیری تعامل اور تعاون شروع کرنے سے پہلے دو ملکوں ـ ایران اور کینیا ـ کی فکر و ثقافت کے حوالے سے دوطرفہ شناخت اور ادراک تک پہنچنا چاہنے؛ کینیا کے لئے اسلامی ایران اور اس کی ثقافت جانی پہچانی نہیں ہے اور ایران بھی کینیا کی صلاحیتوں اور استعدادات سے کافی شافی واقفیت نہیں رکھتا۔

ڈاکٹر جازاری نے کہا: میں نے اسی سلسلے میں نیروبی یونیورسٹی کے حکام سے بات گیت کی؛ اس باہم تعارف و تفاہم کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسلامی ایران اور کینیا ایک دوسرے کی ثقافت سے واقفیت حاصل کریں، اور یہ کام دو یونیورسٹیوں کے حکام کی بات چیت سے شروع ہونا چاہئے۔ دوسرے قدم کے طور پر، عالمی اہل بیت(ع) نے اعلان کیا کہ وہ مختلف سطحوں (levels) پر کینیائی طلباء کے داخلے، اور مطالعے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اہل بیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ نے آخر میں کہا: ہم محض علمی اور جامعاتی سرگرمیوں پر اصرار نہیں کرتے اور ہم ثقافت کے فروغ اور جامعاتی ثقافت شناسی کو مد نظر رکھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110