اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

1 اکتوبر 2023

10:56:25 PM
1397236

سیکریٹری جنرل کا دورہ افریقہ؛

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کینیا میں ایرانی سفاتخانے کا دورہ

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے ـ جو کینیا کے دورے پر ہیں، نیروبی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفات خانے کا دورہ کیا اور ایران اور کینیا کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے افریقی ملک کینیا کے دورے پر نیروبی پہنچے تو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر جعفر برمکی اور کینیا کی بعض ثقافتی اور دینی و مذہبی راہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے نیروبی میں ایرانی سفارتخانے کی عمارت کا دورہ کیا اور کینیا کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر برمکی نے کہا کہ متعدد کینیائی نوجوان قم المقدسہ میں واقع جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں؛ اور [عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سے وابستہ] اہل بیت(ع) یونیورسٹی بھی افریقی طالبعلموں کو حصول تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کر سکتی ہے، اور کینیا میں موجودہ مواقع سے اپنا تعارف کرانے کے سلسلے میں استفادہ کر سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ آیت اللہ رمضانی نے کینیا کے دورے کے پروگرام جاری رکھتے ہوئے اس ملک کی ثقافتی اور مذہبی شخصیات سے بات چیت کے علاوہ کئی دینی مراکز کا دورہ کیا اور "مسلم نوجوان؛ ایمان، سائنس، ٹیکنالوجی اور افریقہ کا مستقبل" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110