اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

10 مئی 2023

5:43:19 AM
1364311

فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکام کو کھلی وارننگ دے دی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم کا کہنا ہے کہ غاصب حکومت کے حکام قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے غزہ پٹی پر آج کے حملوں کے نتائج کا ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ اس کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے فضائی حملوں پر ردعمل میں ایک بیان جاری کیا اور تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت اس کی قیمت ادا کرے گی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بچوں، خواتین اور جہاد اسلامی تحریک کے عسکری بازو سرایا القدس کے شہید کمانڈروں کا سوگ منا رہے ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے اس بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ وار روم مجرم دشمن کو اس بزدلانہ جرم کے نتائج کا مکمل ذمہ دار سمجھتا ہے اور صیہونی حکام کو خبردار کرتا ہے کہ وہ خود کو اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رکھیں۔

جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے المسیرہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی دشمن کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی اور ہم اس جرم کا جواب دینے کا اپنا فرض ادا کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242