اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

29 اپریل 2023

1:54:05 PM
1361308

محنت کشوں سے رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایران کے محنت کشوں نے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود ہمیشہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا اور بدخواہوں کو غلط فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم مئی یا عالمی یوم محنت کشاں کی مناسبت سے ایران کے ہزاروں محنت کشوں نے ہفتے کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے محنت کشوں کی زحمتوں اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر محنت کش طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال رہے گا

آپ نے فرمایا کہ کام، معاشرے کی حیات اور زندگی اور عوامی زندگی کی ریڑھ کی ہڈی ہے

 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا کہ اگر محنت اور کام نہ ہو، توکوئی بھی چیز نہیں ہوگی لہذا کام اور محنت پر توجہ ہونی چاہئے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بیکار بیٹھنے سے برائیاں پیدا ہوتی ہیں جس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ ایران کے محنت کش لائق تحسین ہیں وہ کام و محنت کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام اور انقلاب کے پوری طرح سے وفادار ہیں

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ دشمنوں کے وسوسوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود ایرانی محنت کشوں نے ہمیشہ دشمنوں سے دوری بنائی اور انہیں پوری طرح مسترد کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242