16 فروری 2023 - 18:06
سالگرہ انقلاب اسلامی، خانہ فرہنگ کراچی میں ثقافتی نشست

انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہویہ ایران کراچی میں ثقافتی نشست کا اہتمام کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہویہ ایران کراچی میں ثقافتی نشست کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر سندھ حکومت، سینیئر صحافی نزیر لغاری، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا عقیل انجم قادری، پروفیسر جواد حیدر ہاشمی و دیگر علمی، ادبی، سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ ثقافتی نشست کے دوران خواتین و مرد شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا۔ ثقافتی نشست کے آغاز میں ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔ تقریب میں انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242