لہٰذا عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کرنا اشد ضروری ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اسکا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی نہ صرف تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اس سے بھارت کا اپنا غیرجمہوری چہرہ بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ لیکن اسکے باوجود وہ انتہائی صبر و استقامت کے ساتھ ان تمام مظالم اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ میر جان محمد جمالی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم اپنی جدوجہد میں مکمل طور پر کامیاب اور سرخرو ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242