اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

30 جنوری 2023

6:08:24 PM
1342463

پشاور، پولیس لائنز مسجد میں خوفناک دھماکہ، 44 جاں بحق 157 زخمی

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 157 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 30 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ مسجد میں 300 سے 400 کے قریب افراد موجود تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔

پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242