اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

27 جنوری 2023

3:18:12 PM
1341442

ایرانی سفیر کی طالبان وزیرخارجہ سے ملاقات

افغانستان میں متعین ایران کے سفیر اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے ایران کے کونسلر جنرلوں کے ہمراہ کابل میں طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سفارتی وفد اور افغان وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر طالبان کے وزیر خارجہ نے افغان شہریوں کو ویزے کی فراہمی میں دی جانے والی سہولتوں، اقتصادی تعاون، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی، افغان مہاجرین کی میزبانی، بیمار افغان شہریوں کے علاج اور امداد کی سامان کی فراہمی پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے سیاسی اور سفارتی معاملات کے علاوہ، تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242