اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

25 جنوری 2023

6:54:20 PM
1341063

امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میںجہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی، علامہ ساجدنقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 رجب المرجب امام علی نقی ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام علی نفی الہادی نے اپنے جدامجد کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دین حق کی حفاظت ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 رجب المرجب امام علی نقی ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام علی نفی الہادی نے اپنے جدامجد کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دین حق کی حفاظت ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا ان کے سخت ترین دور میں دیگرمذاہب کے باطل عقائد اور نظریات کے فروغ نے امامؑ کی ہدایت و رہبری کی ضرورت کو دو چند کر دیا تھا بہت سے مواقع ان موضوعات پر روشن گواہ ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ جب ہم کسی بھی امام کی حیات طیبہ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ائمہ طاہرین نے پیغام رسالت کی پیروی اور لوگوں کو اس کی حقانیت سے روشناس کرانے کے لئے تمام تر مشکلات اور مصائب برداشت کرکے اپنی زندگیوں کواس عظیم اور آفاقی مقصد کیلئے وقف کیا اور اس راستے میں اپنی جان تک کے نذرانے پیش کئے۔ امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میںجہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی ، نظام اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام علی نقی ؑمنصب امامت پر فائز ہوکر قرآن کریم ، سنت و سیرت رسول اکرم اور امیر المومنین حضرت علی ؑ اور اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم‘ مرتبے‘ منزلت‘ روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان‘ عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی جس کے اثرات امام ہادی ؑ کے دور میںان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح و نجات کے لئے قید و بند کی سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے پاکیزہ ہدف و مشن سے پیچھے نہ ہٹے ©۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے جو انہیں حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہوسکتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم امام ؑ کی سیرت و کر دار پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی عادلانہ سسٹم پر مبنی مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242