اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

13 جنوری 2023

5:58:44 PM
1338144

میلاد سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی مناسبت سے جمعہ مراکز پر انجمن شرعی شیعیان کی تقاریب

خاتون جنت خیر النسا ءالعالمین سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے تمام جمعہ مراکز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتون جنت خیر النسا ءالعالمین سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے تمام جمعہ مراکز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن مقامات پر جشن میلاد سیدہ ؑ کے سلسلے میں محافل منعقد ہوئی ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام ،قدیمی امام باڑہ حسن آباد ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام ،آستان شریف چاڈورہ،امام باڑہ نوگام سوناواری ،امام باڑہ گامدو سوناواری ،جامع مسجد سونہ پاہ ،امام باڑہ چھتر گام،صوفی پورہ پہلگام وغیرہ شامل ہیں اس موقعہ پر ائمہ جمعہ نے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی سیرت کردار و عمل اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ائمہ جمعہ نے جناب سیدہ ؑ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ ؑ دنیاے بشریت کی برگزیدہ خواتین میں اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہیں جناب سیدہ ؑ تمام اولین و آخرین خواتین عالم کی سردار ہے جب کہ دیگر برگزیدہ خواتین صرف اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں پیغمبر اکرم ؐ متواتر اپنے قول و عمل سے جناب سیدہ ؑ کی شان او ر عظمت کو واضح کرتے رہے تاکہ مسلمان اس با برکت خاتون کے کردار عمل سے فیض پاکر صراط المستقیم پر گامزن رہ سکیں جناب سیدہ ؑ کی ذات اقدس صنف نازک کے حقیقی مقام و مرتبے کی آئینہ دار ہے شہزادی کونین ؑ سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ خواتین ملت انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر موڑ پر دین و شریعت کی پابندی اور پاسداری کریں اور افراد ملت شریعت میں خواتین کے لئے تفویض کئے گئے حقوق کی ادائیگی میں کوئی لیت و لعل نہ کریں علماے دین نے کہا کہ برگزیدہ دینی شخصیات کا تذکر و تفکر ایمان و عقیدے کا ایک لازمی جز اور سرتازگی کا بہترین ذریعہ ہے اس موقعہ پر تنظیم کی طرف سے شایع المصطفیٰ کلینڈر برائے 2023 کی رسم رونمائی حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے انجام دی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242