اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

31 دسمبر 2022

8:01:20 PM
1334906

لاہور، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر مدافعان اسلام کانفرنس کل منعقد ہوگی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجتہ السلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے کہ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور شہید باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدافعانِ اسلام کانفرنس کل یکم جنوری 2023 کو بوقت 1 تا 5 بجے امام بارگاہ کاشانہ عباس، ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجتہ السلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور حجتہ السلام مولانا سید حسن ظفر نقوی خطاب کرینگے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کیطرف سے تمام پیروان امامت و ولایت کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242