اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

10 دسمبر 2022

2:45:34 PM
1330001

ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء کا انعقاد

حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰٗ عباس الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے سیرت و کردار کی وضاحت کی انہوں نے حضرت زہراؑ کے ساتھ پیغمبر اکرمؐ کی غیر معمولی محبت و عقیدت کو اس سیرت و کردار اور عظمت و منزلت کا نتیجہ قرار دیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہؑ کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پروقار مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر کئی سرکردہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور ان جگر سوز حالات کا تزکرہ کیا جن کا سامنا کرتے ہوئے خاتون جنت ؑ دنیاے فانی سے رخصت ہوئی ۔

حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰٗ عباس الموسوی الصفوی نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے سیرت و کردار کی وضاحت کی انہوں نے حضرت زہراؑ کے ساتھ پیغمبر اکرمؐ کی غیر معمولی محبت و عقیدت کو اس سیرت و کردار اور عظمت و منزلت کا نتیجہ قرار دیا جس سے خداوند عالم نے فاطمۃ الزہراؑ کو سرفراز فرمایا انہوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ نے اسلام کی تبلیغ و دعوت اور تحفظ وترویج میں اپنے پدر بزرگوار ؐ کی اس حد تک معاونت کی کہ رسول اکرمؐ نے اپنی بیٹی کو ام الابیہا اور بعضتہ منی جیسے القاب سے نوازا آغا مجتبیٰ نے کہا کہ حضرت زہراؑ کو خراج عقیدت نذر کرنے کا حقیقی طریقہ یہ ہے کہ ہم خواتین کو وہ حقوق ادا کرنے میں کوئی بخل نہ کریں جو حقوق انھیں اسلام نے دے رکھے ہے اور خواتین ان فرائض کو ادا کرنے کی کوشش کریں جن کا انھیں اسلام نے پابند کر رکھا ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242