اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

5 دسمبر 2022

5:20:09 PM
1328868

مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند ہجوم کا ایک اورمسلمان پربہیمانہ تشدد

آدم خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا وہاں سے گزر رہا تھا جب اچانک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ آدم خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مودی سرکار میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے ایک اور مسلمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پیلہار میں 27 سالہ آدم خان نام کے مسلمان پر ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے انسانیت سوز تشدد کیا۔ ہندو انتہاپسند نہتے مسلمان کو ڈنڈے اور لاتوں سے مارتے اور گالیاں بکتے رہے جبکہ کچھ لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ ہجوم نے آدم خان پر زیورات چوری کا الزام لگا کر بدترین تشدد کیا۔ آدم خان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا وہاں سے گزر رہا تھا جب اچانک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ آدم خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242