اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

28 نومبر 2022

3:45:04 PM
1326999

مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کی دھمکی پر فلسطینیوں کا سخت رد عمل سامنے آ گیا

غرب اردن کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوجیوں کی گشتی پارٹی پر فلسطینی مجاہدین نے فائرنگ کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کی اسرائیل کی جیوش پاور پارٹی کے سربراہ اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کی صورت حال تبدیل کرنے کے بارے میں ایتمار کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم، اسرائیل کی جیوش پاور پارٹی کے سربراہ اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ مسجد الاقصی کی کوئی بے حرمتی کر سکیں۔

ادھر عبری ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے جنین کے جنوب مغربی علاقے یعبد کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے گشتی دستے پر فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے فائرنگ کی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بھی پیر کے روز غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں غرب اردن کے مرکزی علاقے سلفیت کے مغرب میں کفر الدیک کے علاقے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار کئے جانے کی تصاویر شائع کیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جیوش پاور پارٹی کے سربراہ اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر ایتمار بن گویر نے، جو نیتن یاہو کی کابینہ میں اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے نامزد وزیر بھی ہیں، ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ایسی صورت میں کہ اعلانیہ طور پر خبر نہیں دی جائے گی، مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی پولیس سے ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242