اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

24 نومبر 2022

4:43:28 PM
1325884

متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سازشی منصوبے کا انکشاف

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ حکومت دو ملین ڈالر کی رقم سے متحدہ عرب امارات کے شہری علاقوں میں ڈرون طیاروں کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل اور یواے ای کے درمیان فوجی تعاون کے فروغ کے تحت اس بنیادی ڈھانچے کو تیار کیا جا رہا ہے۔

13 اکتوبر 2020 کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں یواے ای اور اسرائیل نے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اسرائیل کے سیکورٹی اور فوجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایروبوٹکس نامی صیہونی کمپنی نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرکے متحدہ عرب امارات کے شہری علاقوں میں اس ملک کے ایک حکومتی ادارے کے لئے ڈرون سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیل کی ایک ویب سائٹ آئی سی ای کی رپورٹ کے مطابق ایروبوٹکس کمپنی نے کہ جو ڈرون کے لئے ایک محفوظ بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فضائی ڈیٹا جمع کرنے اور تجزیہ کا کام کرتی ہے، یو اے ای کے حکومتی ادارے کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سائٹ کا کہنا ہے کہ اس صیہونی کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی روش اور خدمات کا تجربہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپو دبئی میں کیا گیا تھا۔ یہ سسٹم ڈرون کے اسمارٹ نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242