اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

27 اکتوبر 2022

11:55:59 AM
1317702

آستانہ شریف حضرت شاہ چراغ شیراز میں تکفیری دہشتگردانہ حملہ

آغا صاحب نے شہدا ءکے لواحقین بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی استعماری قوتیں بالخصوص اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی ایک نئی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوری ایران کے شہر شیراز میں واقعہ فرزند حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے مرقد مبارک آستانہ شاہ چراغ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سے انسانیت سوز دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا اور جان بحق ہوئے افراد کو عقیدت کا خراج نذر کیا آغا صاحب نے شہدا ءکے لواحقین بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی استعماری قوتیں بالخصوص اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی ایک نئی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں اور ایران سے براہ راست ٹکر لینے کے بجائے ایران کو داخلی طور پر ہراساں کرنے کے بزدلانہ نسقے آزما رہے ہیں مقدس مقامات پر دہشتگردانہ حملے اور حجاب مخالف پرو پیگنڈا اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں آغا صاحب نے کہا کہ دشمنان انقلاب اسلامی کے یہ نئے حربے بھی سابقہ سازشوں کی طرح ناکام ہوں گے اور انقلاب اسلامی ایران آن بان اور شان کے ساتھ ارتقا کی منزلیں طے کرتا رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲