اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

2 اکتوبر 2022

12:49:19 PM
1309782

انجمن شرعی شیعیان کے دہہ صدور و سیکریٹری صاحبان کا صدر دفتر پر خصوصی اجلاس

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے انجمن شرعی شیعیان کے قیام کا بنیادی مقصد اور نصب العین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنے اقامت دین کے نصب العین کی آبیاری کے لئے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے دہہ صدور اور سیکریٹری صاحبان کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر دفتر پر منعقد ہوا اجلاس کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی، اجلاس میں تنظیم کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین کی مشاورت پر مبنی آئندہ کا لایحہ عمل مرتب کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے انجمن شرعی شیعیان کے قیام کا بنیادی مقصد اور نصب العین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنے اقامت دین کے نصب العین کی آبیاری کے لئے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہے اور تنظیم نے دینی و سماجی خدمات کے جو سنگ میل آج تک طے کئے اس میں بنیادی کردار تنظیم کے اراکین و عاملین کی محنت اور عوام کی تنظیم کے ساتھ غیر متزلزل عقیدت ہے تنظیم کے دینی سماجی اور فلاحی پروگراموں کی وضاحت کرتے ہوئے آغا صاحب نے شرکاء اجلاس سے تاکید کی کہ وہ ایک شرعی ذمہ داری کے احساس سے ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔

 آغا صاحب نے اس عزم کو دہرایا کہ انجمن شرعی شیعیان اقامت دین کی آبیاری کے اپنے مشن کو جاری و ساری رکھے گی اور تمام تر سرگرمیوں میں ولی فقیہ کی اطاعت کو ترجیح دیتی رہے گی، انہوں نے تنظیم کے شعبہ تعلیم ادارہ باب العلم کی تاریخی اہمیت اور کارکردگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم تنظیم کا بنیادی اور سب سے اہم شعبہ ہے علم دین کا حصول ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے اس واجب امر کی عمل آوری کے لئے دینی مکاتب اور حوزات علمیہ کی ضرورت ناگزیر ہے اس موقعہ پر آغا صاحب نے حوزہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام، حوزہ جامعۃ الزہراؑ حسن آباد سرینگر اور شاخہائے باب العلم کی ایک سالہ کارکردگی اور آمدن و خرچہ جات پر مبنی تفصیلی گوشوارہ پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242