اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

17 ستمبر 2022

1:29:09 PM
1306048

اربعین مارچ ایسا معجزہ ہے جسے انسانی تدبیروں کے ذریعے منظم نہیں کیا جا سکتا: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی نے سالانہ اربعین مارچ کو پرچم اسلام اہلبیت کی سربلند کرنے کے تعلق سے ارادہ الہی کا مظہر قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر یونیورسٹی طلبا کی شرکت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین مارچ کو ایک ایسا معجزہ قرار دیا جسے انسانی تدبیر اور پالیسیوں کے ذریعے منظم نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ دست خدا ہے جو اس عظیم جلوے کے ذریعے بشارت دے رہا ہے کہ ہمارے سامنے راستہ روشن ہے اور قابل عمل ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سید الشہدا کا یہ سربلند پرچم یعنی اربعین مارچ اس سال پہلے سے زیادہ پرشکوہ اور منظم انداز میں انجام پایا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

آپ نے نوجوانوں کو نصحیت فرمائی کہ وہ اپنی جوانی کی قدر کو سمجھیں اور پاکیزگی قلب کے ساتھ عزاداری حسین کا خصوصی اہتمام کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے طلبا نے زائرین کربلا سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے لیبک یا حسین کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲