اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

17 ستمبر 2022

5:57:53 AM
1306002

رضوی: "کاروان ہند" موکب کے اخراجات لوگ فراہم کرتے ہیں/ ہمارے زیادہ تر مہمان ایرانی ہیں

زائرین اربعین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لیے "کاروان ہند" موکب نجف سے کربلا کے راستے میں ۳۲۷ نمبر ستون پر لگا ہوا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق "کاروان ہند" موکب نجف سے کربلا کے راستے پیدل مارچ کرنے والے زائرین کے لیے ستون 327 پر لگایا گیا ہے۔

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اس موکب کے عہدیدار جناب مظہر علی رضوی جو ایران کے شہر قم میں زیر تعلیم ہیں، نے ابنا کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا: میں ۸ سال سے اس موکب میں زائرین کی خدمت کر رہا ہوں، ابتدا میں ہمیں بہت کم زمین دی گئی تھی لیکن دوسرے سالوں میں ہم نے یہاں اطراف کی زمینوں کو خرید کر موکب کو وسیع تر کر دیا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: کاروان ہند موکب کی اس وقت زمین اتنی ہے کہ ایک وقت میں ۱۲ سو مرد اور اتنی ہی خواتین دو الگ الگ ہال میں آرام کر سکتے ہیں۔ ضرورت کے وقت ۵۰۰ افراد نماز خانہ میں بھی آرام کر سکتے ہیں۔ نماز صبح سے ۱۱ بجے تک گرم و ٹھنڈا ناشتہ تمام زائرین ایرانی و غیر ایرانی کو چائے و کافی وغیرہ کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ ۱۱ بجے سے ۵ بجے تک کھانا بٹنا شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد رات دیر تک زائرین میں رات کا کھانا بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس درمیان پھل اور پانی وغیرہ بھی ساتھ ساتھ بٹتا رہتا ہے۔

رضوی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موکب میں کئی مرد و خواتین ڈاکٹر بھی موجود ہیں، کہا: زائرین کے پیروں کی مالش کے لیے بھی ایک کمرہ بنایا ہوا ہے، موکب کی مسجد میں کئی مرتبہ نماز جماعت سے ہوتی ہے، اور ہر جماعت میں مسجد بھری رہتی ہے، اسی طرح نماز ظہرین اور مغربین کے درمیان علماء شرعی مسائل بھی بیان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال تقریبا دس فیصد زائرین جو ہمارے موکب میں آئے وہ غیر ایرانی تھے باقی سب ایرانی زائرین تھے اردو زبان زائرین کے لیے روزانہ اردو میں مجلس کا اہتمام رہتا ہے، معروف علماء و خطبا کو دعوت سخن دیتے ہیں، اسی طرح کھانا تیار کرنے کے لیے ۱۵ باورچی ہندوستان سے آئے ہوئے ہیں، موکب کے حمام ۲۴ گھنٹے کھلے ہوئے ہیں، اس موکب کا پانی دریائے سے ڈائریکٹ پائپ کے ذریعے یہاں آتا ہے۔

زائرین حسینی کے خادم نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کاروان ہند موکب کے سارے اخراجات خود لوگ فراہم کرتے ہیں، کہا: کوئی ادارہ اور کوئی حکومت اس کام میں ہمارا ہاتھ نہیں بٹاتی، بعض زائرین نذر و نیاز دیتے ہیں لیکن اس کے زیادہ تر اخراجات ہندوستان کے شیعوں کے ذریعے فراہم ہوتے ہیں۔

انہوں نے "کاروان ہند" موکب کی دیگر سہولیات کے بارے میں کہا: زائرین کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ہمارے موکب میں ایئر کنڈیشنر لگے ہوئے ہیں، اور بجلی فراہم کرنے کے لیے چار انتہائی طاقتور جنریٹر لگائے گئے ہیں۔

رضوی نے نظم کی موجودگی کو کاروان ہند کی خصوصیات میں سے ایک سمجھا اور مزید کہا: حاضرین پروگرام کی ترتیب اور صفائی پر زور دیتے ہیں اور ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین کی خدمت کے لیے مزید خادموں کی ضرورت ہے، مزید کہا: اس وقت تقریباً 150 خادم زائرین کی خدمت کر رہے ہیں، لیکن زائرین کی کثیر تعداد کی وجہ سے ان کی خدمت کے لیے مزید عملے کی ضرورت ہے۔

اس خادم زوار حسینی نے موکب کے منتظم جناب محمد علی بدوانی کا بمبئی، انڈیا سے تعارف کرایا اور کہا: کاروان ہند موکب کے لیے زیادہ تر فنڈز وہ اور کچھ دیگر مخیر حضرات فراہم کرتے ہیں۔

 

................................

۲۴۲