اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

12 ستمبر 2022

6:01:29 AM
1305225

فرش عزا دلوں کے سکون کا ذریعہ ہے: مولانا نجیب الحسن زیدی

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید نجیب الحسن زیدی نے کہا کہ فرش عزا پر کمال معرفت کے ساتھ آئو کیونکہ حسینؑ یہاں جوہر بندگی سے آشنا کر رہے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایمزفائونڈیشن کی جانب اور مجلس علمائے ہند کے تعاون سے کربلا دیانت الدولہ میں تین روزہ مجالس کے سلسلے کی آخری مجلس کو ممبئی سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین مولانا سید نجیب الحسن زیدی نے خطاب کیا۔ مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے قاری معصوم مہدی نے کیا ۔اس کے بعد شعرائے کرام نے بارگاہ ائمہ معصومین میں نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا ۔

مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید نجیب الحسن زیدی نے کہا کہ فرش عزا پر کمال معرفت کے ساتھ آئو کیونکہ حسینؑ یہاں جوہر بندگی سے آشنا کر رہے ہیں ۔اس لئے فرش عزا دلوں کے سکون کا ذریعہ ہے ۔جو فرش عزا سے جڑا رہتا ہے اس کا دل مطمئن رہتا ہے ۔مجلس کے آخر میں مولانانے امام حسینؑ کی بیٹی جناب سکینہ ؑ کی شہادت کو بیان کیا ۔مجلس کے بعد جناب سکینہؑ کی شہادت کی یاد میں شبیہ تابوت اور علم حضرت عباسؑ برآمد کیاگیا ۔

مجالس میں انجمن حسینیہ قدیم اور انجمن نورایمان نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کے فرائض انجام دیے ۔مجلس میں مولانا شرف باقری، مولانا کلب عباس نقوی، طاہر کانپوری، فرقان حسین،حسن موسوی،حسنین رضوی اور دیگر شعرائے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں بانیان مجالس نے تمام معاونین ،انجمن ہای ماتمی ،عصمت ٹی وی ،ولایت ٹی وی ،اور سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔خاص طورپر حسینی چینل کے اراکین کاشکریہ اداکیا جنہوں نے مسلسل تین دنوں تک مجالس کو براہ راست نشر کیا اور روزنامہ صحافت جس نے مجالس میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242