اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

12 ستمبر 2022

5:23:26 AM
1305216

اربعین کے بعد تک بھی شہر کرخہ کے موکبوں کی خدمات جاری رہیں گی

حجۃ الاسلام و المسلمین بہادلی نے کہا: شہر "الوان عبدالخان" میں تقریبا اربعین سے دس دن پہلے موکب لگ جاتے ہیں اور زائرین کی پذیرائی اور انہیں خدمت رسانی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ اربعین کے بعد زائرین کی واپسی تک جاری رہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سرزمین سے عراق کی طرف جانے والے اکثر زائرین ایران کے سرحدی صوبہ خوزستان سے ہی ہو کر جاتے ہیں اس وجہ سے اس شہر کے کئی مقامات پر زائرین کی پذیرائی کے لیے موکبوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ان موکبوں میں سے ایک موکب عبداللہ الرضیع ہے جو الوان عبدالخان شہر میں واقع ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رسول بہادلی نے ابنا کے نامہ نگار سے اس موکب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ موکب چزابہ باڈر سے 70 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع شہر الوان عبدالخان میں برپا ہے اور سید الشہدا(س) کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کے لیے تینوں وقت کے کھانے پینے کے اہتمام کے علاوہ دیگر ثقافتی کاموں کی طرف بھی توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: شہر "الوان عبدالخان" میں تقریبا اربعین سے دس دن پہلے موکب لگ جاتے ہیں اور زائرین کی پذیرائی اور انہیں خدمت رسانی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ اربعین کے بعد زائرین کی واپسی تک جاری رہتا ہے۔

بہادلی نے مزید کہا: عبداللہ الرضیع موکب میں مذہبی جو پروگرام رکھے گئے ہیں ان میں شرعی سوالات و جوابات، مذہبی تقریری، زیارت امام حسین(ع) اور اس زیارت کے فضائل شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242