اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

12 ستمبر 2022

5:20:15 AM
1305215

کربلا کے گورنر نے امام حسین علیہ السلام کے یوم اربعین کے موقع پر ایک ہفتہ تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔


اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق کربلا کے گورنر نے یوم اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر اتوار سے جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کربلا کے گورنر "نصیف الخطابی" کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے: "سکیورٹی اور سروس کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور سرزمین کربلا کے لوگوں کے لیے لاکھوں زائرین کی میزبانی کے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایام اربعین میں چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

بیان میں آیا ہے: "یہ تعطیل اتوار، 11 ستمبر سے جمعرات، 15 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی، اور گورنر ہاوس، اور تمام سیکورٹی اور خدماتی اداروں کے علاوہ تمام دیگر ادارے بند رہیں گے"۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال اربعین حسینی بروز ہفتہ 17 ستمبر کو ہو گا اور لاکھوں ملکی اور غیر ملکی زائرین کربلا کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242