اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 ستمبر 2022

12:06:24 PM
1302589

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتواں اجلاس کا انعقاد

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس گزشتہ روز جمعرات کی صبح شروع ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس 1 ستمبر 2022 بروز جمعرات کو تہران کے انٹرنیشنل اجلاس ہال میں شروع ہوا۔

اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے تقریر کی۔

نیز اجلاس میں مراجع عظام کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا گیا جبکہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اسمبلی کی فعالیتوں کی تشریح پیش کی۔

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس پہلی سے تین ستمبر تک ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں ایران کے دار الحکومت تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242