اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 ستمبر 2022

9:03:52 AM
1302566

ابنا خبر ایجنسی کے تعاون سے؛

آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری برسی میں منعقد ہو رہی ہے + پوسٹر

آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری اسلامی علوم و ثقافت کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منائی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شورائے عالی کے مرحوم رکن آیت اللہ شیخ آصف محسنی کی تیسری برسی "تقریب مذاہب اسلامی نظر سے عمل تک" کے عنوان سے ایک سیمینار کی شکل میں منعقد ہوگی۔

اس سیمینار سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی، خاتم النبیین(ص) یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالقیوم سجادی، محقق ڈاکٹر علی یاور غفاری، محقق ضامن علی حبیبی، کاتب یونیورسٹی کے استاد اور سنائی ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور مترجم و محقق اور فانوس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ استاد محمد جواد برہانی سیمینار سے خطاب کریں گے۔

یہ سیمینار صبح 10 بجے، بروز جمعرات 25 اگست 2022ع‍، قم المقدسہ کی شہداء چورنگی میں واقع اسلامی علوم و ثقافت کے تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، اسلامی علوم و ثقافت تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ، خاتم النبیین(ص) یونیورسٹی، آیت اللہ آصف محسنی کی کاوشوں کی تدوین و اشاعت کا ادارہ، اس سیمینار کے انعقاد کے مہتممین میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ محمد آصف محسنی قندہاری جو افغانستان کے بڑے شیعہ علماء اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے رکن تھے نیز افغانستان کی شورائے اخوت اسلامی کے سربراہ بھی تھے، پچاسی سال کی عمر میں، 5 اگست 2019ع‍ کی شام کو افغان دارالحکومت افغانستان میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110