اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 ستمبر 2022

8:54:18 AM
1302564

ساتویں جنرل اسمبلی کے اہلکار کی آیت اللہ اختری سے ملاقات

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے علمی و ثقافتی معاون نے شورائے عالی کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی – ابنا - کی رپورٹ کے مطابق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے علمی و ثقافتی معاون اور ساتویں جنرل اسمبلی کے انعقاد کے ایک منتظم ڈاکٹر مہدی فرمانیان نے جنرل اسمبلی کی ساتویں چار سالہ کانفرنس کی آمد پر ضروری صلاح مشوروں کے سلسلے میں اسمبلی کی شورائے عالی کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے آغاز پر اہل بیت عالمی اسمبلی(ع) کے علمی و ثقافتی معاون حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مہدی فرمانیان نے اپنی رپورٹ کے ضمن میں چار سالہ کانفرنس کے لئے انجام پانے والے تمہیدی اقدامات اور کانفرنس میں زیر بحث آنے والے امور کی تمہیدات کے سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ اور آیت اللہ اختری نے عالم تشیّع کی ممتاز شخصیات کے اس عظیم اجتماع کے بہتر سے بہتر انقعاد کے سلسلے میں اپنی آراء کا اظہار کیا۔