اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

2 ستمبر 2022

8:44:44 AM
1302563

آیت اللہ رمضانی: اسلامی روحانیت ذمہ دار اور ظلم کے خلاف ہے / مدافع حرم کمانڈر، قابل فخر جرنیل ہیں

سیکریٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، نے ملکی اعتکاف کے مرکزی دفتر کے سربراہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اعتکاف ملک کا اہم معنوی سرمایہ ہے جس کو اسلامی انقلاب کے بعد بحال کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق ملکی اعتکاف کے مرکزی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا تکیہ ای نے مورخہ 19 جون 2022ع‍ کو - اسمبلی کے کانفرس ہال میں - سیکریٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی آیت اللہ رمضانی کے ساتھ ملاقات کی۔

آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات میں کہا: اعتکاف ملک کے معنوی اور روحانی سرمایوں میں سے ایک ہے جس کو اسلامی انقلاب کے بعد بحال کیا گیا۔

انھوں نے کہا: گو کہ اعتکاف کا مرکزی دفتر ایک ہی منظم ڈھانچے کے تحت کام کر رہا ہے اور اس کا متولی بھی ایک ہی ہے لیکن دوسرے اداروں کو بھی اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ اعتکاف کا عمل خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچے؛ مختلف ملکی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں کا انعقاد اس مقصد کے حصول کے لئے اچھا پلیٹ فارم فراہم کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اعتکاف کے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے اداروں کو متعین کرنا چاہئے، اور ملکی اعتکاف کے مرکزی دفتر کو تزویراتی دستاویز میں مذکورہ افراد کے سوا ایک جامع ٹرسٹ بورڈ کی بھی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اعتکاف کے مرکزی دفتر کو اپنے رابطے کی حدود کو وسیع تر ہونا چاہئے اور اس کو غیر ملکی اداروں کے ساتھ بھی تعلق برقرار کرنا چاہئے۔ تمام متعلقہ مراکز کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون، کام کی ترتیب میں اہم کردار ادا کرے گا اور انتظامی امور میں درپیش مسائل کا سدباب کرے گا۔

انھوں نے کہا: اعتکاف کے حوالے سے ہم سے جو بھی ہو سکے کوتاہی نہیں کریں گے؛ اور البتہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اداروں کی ذمہ داریوں کو متعین کیا جائے۔

آیت اللہ رمضانی نے کہا: دنیا اس وقت معنویت اور روحانیت کی طرف راغب ہو چکی ہے۔ مغرب میں 4000 جعلی روحانیتیں ہیں جو ظلم کے سامنے سر خم کئے ہوئی ہیں اور ظلم و ستم کے سامنے سر جھکانے کے اپنے رویے کا پرچار کر رہی ہیں لیکن اسلامی روحانیت ذمہ دار اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرتی ہے اور جبر کا مقابلہ کرتی ہے؛ چنانچہ اس عظیم اور قیمتی سرمائے کو توجہ دینے کی ضررت ہے۔

انھوں نے اعتکاف کے بارے میں علاقائی اجلاسوں کے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس موضوع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعتکاف کے مرکزی دفتر کو عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے دفتر کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا: ہمیں روحانی تحریک کو آگے بڑھانا چاہئے؛ روحانی سلامتی بہت اہم ہے اور روحانی اور سماجی سلامتی کو پاکدامنی اور حجاب کے ضمن میں رائج کرنا چاہئے؛ اور اس مسئلے کو معاشرے کی خواتین کے درمیان بھی رائج ہونا چاہئے تاکہ وہ باور کریں کہ عفت اور حجاب ان کے لئے مفید ہے۔

انھوں نے مدافعین حرم کی جانفشانیوں اور قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حرم کا دفاع کرنے والے مجاہدین (مدافعین حرم) کے کمانڈر قابل فخر ترین جرنیل ہیں۔

انھوں نے دفاع حرم کے سلسلے میں سید حسن نصراللہ کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سید حسن نصر اللہ نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل لبنانی مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) ایک بار یزیدیوں کے ہاتھوں اسیر ہوئیں، ہم ایک بار عقیلہ بنی ہاشم کو تکفیریوں کے ہاتھوں اسیر نہیں ہونے دیں گے، مگر یہ کہ ہم سب قتل ہو جائیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا تکیہ ای نے اس ملاقات کی ابتدا میں ملکی اعتکاف کے مرکزی دفتر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ "اعتکاف" کے عنوان سے سیمینار کے انعقاد کی کال کا اعلان، علمی کامیابیوں کی تشریح، اعتکاف کے لئے اسٹریٹجک دستاویز کی تیاری، دس سالہ ورک وژن کی تیاری، صوبوں میں اعتکاف کے لئے اسٹریٹجک کونسل کی تشکیل، اعتکاف کے مرکزی دفتر کے ساتھ تعاون اور اس کی اخلاقی حمایت کی ضرورت، اہل بیت(ع) کی عالمی اسمبلی کے ساتھ اعتکاف کے مرکزی دفتر کے مفاہمت نامے کی تجدید وہ نکات تھے جن کی طرف حجت الاسلام تکیہ ای نے اشارہ کیا۔

...................................

110