اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

1 ستمبر 2022

2:39:18 PM
1302472

صدر رئیسی کا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس سے خطاب؛

دور حاضر کا انسان اہل بیت(ع) کے راستے پر چل کر ہی نجات پا سکتا ہے

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے معرفت اہلبیت کو انسانیت کی نجات کا راستہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں عالمی اہلبیت اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دور حاضر کا انسان، اہلبیت علھیم السلام کی معرفت اور ان کے نورانی راستے پر چل کر نجات حاصل کر سکتا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے انسانی سماج کو درپیش خطرات اور خاص سے ثقافتی یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مبلغ حضرات اہلبیت ع کے نورانی اور نجات بخش راستے کو صحیح طریقے سے پہچنوائیں تو دنیا کے تمام حریت پسند اسے قبول کرلیں گے۔

صدر ایران نے انصاف اور عقلانیت کو تعلیمات اہلبیت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام صرف سن اکسٹھ ہجری کےسماج کی اصلاح کے لیے نہیں نکلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا قائم ہے، حضرت امام حسین علیہ السلام کی فریاد گونجتی رہی ہے گی اور عدل و انصاف کے طلبگار سید الشہدا کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے۔

سید ابراہیم رئیسی نے تسلط پسند عالمی نظام کو قدیم دور جاہلیت کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ تسلط پسند طاقتیں اپنے جاہلانہ پیغام کی تبلیغ کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کی تمام سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242