اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

1 ستمبر 2022

6:03:57 AM
1302258

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں؛

ویکی شیعہ انسائیکلوپیڈیا کی پانچ نئی زبانوں کی نقاب کشائی کی جائے گی

اہل بیت (ع) عالمی اسملبی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں شیعہ ویکی انسائیکلوپیڈیا کی 5 نئی زبانوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔


اہل بیت خبر رساں ایجنسی - ابنا - کے مطابق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں ویکی شیعہ ورچوئل انسائیکلوپیڈیا کی 5 نئی زبانوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

چینی، ہندی، سواحلی، تاجک اور بنگالی؛ ایسی زبانیں ہیں جن کی نقاب کشائی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس پہلی سے 3 ستمبر 2022 تک ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہو گا۔

مکتب اہل بیت (ع) کا ورچوئل انسائیکلوپیڈیا اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ ہے جس میں اب تک 7,029 مقالات فارسی میں اور 17,000 سے زیادہ مضامین عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشیائی، فرانسیسی، ترکی، ہسپانوی، جرمن اور روسی زبانوں میں درج ہوئے ہیں۔

یہ انسائیکلوپیڈیا اس وقت پندرہ زبانوں میں فعال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242