اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

29 اگست 2022

11:27:15 AM
1301429

محرم تقریبات کے پر امن اور شایان شان انعقاد پر آغا سید حسن کا اظہار اطمینان

محرم الحرام کی خصوصی تقریبات مجالس و جلوس ہاے عزا کے پر امن اور پر وقار انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ان تمام دینی فلاحی سماجی ،خدمت گزار انجمنوں اور سرکاری اداروں کا پر خلوص شکریہ ادا کیا


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محرم الحرام کی خصوصی تقریبات مجالس و جلوس ہاے عزا کے پر امن اور پر وقار انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ان تمام دینی فلاحی سماجی ،خدمت گزار انجمنوں اور سرکاری اداروں کا پر خلوص شکریہ ادا کیا جنہوں نے عزاداروں کی راحت رسانی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے کر شہدائے کربلا ؑ کے تئیں عقدیت و محبت کا شاندار مظاہرہ کیا آغا صاحب نے انجمن شرعی شیعیان کے عہدہ داران،اراکین و عاملین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محرم تقریبات کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور محنت کی مجالس اور جلوس ہائے عزا میں شرکت کرنے والے جملہ عزاداران ،دائرات حسینی ؑ،علماے دین ،ذاکرین کرام اور نوحہ خوانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے آغا صاحب نے سب کے لئے اجر عظیم کی دعا کی ۔آغا صاحب نے مختلف سرکاری اداروں بشمول سرینگر و دیگر میونسپل کار پوریشنوں ،محکمہ صحت آمہ ،محکمہ پی ڈی ڈی ،محکمہ پی ایچ ای ،امن وقانون نافذ کرنے والی ایجنسیوںوغیرہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ایجنسیوں نے محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا آغا صاحب نے ڈویژنل انتظامیہ کشمیر اور مختلف ضلعی انتظامیوں سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئےسب کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲