اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

2 اگست 2022

5:53:50 PM
1279227

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا امدادی کاموں کے دوران آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار

آرمی ہیلی کاپٹر کی امدادی آپریشن کے دوران حادثہ کا شکار ہونے بارے خبر کو قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انتہائی غمگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اپنی بساط کے مطابق خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں جاری پاک آرمی کے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے آرمی افسران اور عملہ کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی پر خطر صورت حال میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران خدمات انجام دیتے افسران و عملہ شہادت کے درجے پر فائز ہوا جو یقیناً لائق تحسین ہے البتہ شہدا کے خانوادوں کے لئے یہ انتہائی غم و الم کی کیفیت ہے ہم شہدا کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایام محرم الحرام میں اور دکھی عوام کی خدمت کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہونا فضیلت کا مقام ہے۔
آرمی ہیلی کاپٹر کی امدادی آپریشن کے دوران حادثہ کا شکار ہونے بارے خبر کو قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انتہائی غمگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اپنی بساط کے مطابق خدمات انجام دے رہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی جس حد تک اور جتنی جلدی مدد و تعاون ممکن ہوسکے اسے لازمی طور پر انجام دینا ضروری ہے، انہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر خدمات انجام دے رہا تھا کہ اچانک اس کے لاپتہ ہونے کی پہلے اطلاع اور پھر ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبریں موصول ہوئیں، جو انتہائی تکلیف دہ گھڑی ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ انتہائی پر خطر صورت حال میں سیلاب متاثرین کی امداد کے دوران خدمات انجام دیتے افسران و عملہ شہادت کے درجے پر فائز ہوا جو یقیناً لائق تحسین ہیں البتہ شہدا کے خانوادوں کے لئے یہ انتہائی غم و الم کی کیفیت ہے ہم شہدا کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایام محرم الحرام میں اور دکھی عوام کی خدمت کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہونا فضیلت کا مقام ہے- انہوں نے کور کمانڈر 12 کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ستی، 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اور چیف نائیک مدثر کی شہادت پر ان کے خانوادوں اور پاک آرمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کے ساتھ ان کی عوامی خدمت کے دوران درجہ شہادت پر فائز ہونے کو عظیم رتبہ قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲