اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

1 اگست 2022

2:18:48 PM
1278908

ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی کا انتقال

ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی گذشتہ شب انہتر 69برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی گذشتہ شب انہتر 69برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔  وہ سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ آپ جامعہ اہل بیت اور جامعہ الکوثر سے منسلک رہے۔ وہ مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی کے معاون خاص و دست راست تھے۔ انھوں نے تفسیر الکوثر سمیت بہت سی کتابوں کی تدوین کی۔ وہ ایڈیٹنگ کے شعبے میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ انھوں نے سوگواروں بیوہ، چار صاحبزادے سید محمد علی رضوی، علامہ سید محمد حسن رضوی، سید محمد حسین رضوی،سید محمد سجاد رضوی اور ایک صاحبزادی چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ جامع امام صادق اسلام آباد میں علامہ شیخ شفاء نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ علامہ شیخ محسن علی نجفی، سید ثاقب اکبر ، علامہ امین شہیدی، سید امتیاز علی رضوی، دوست احباب اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے جنازے میںشرکت کی۔ انھیں ایچ 8 قبرستا ن میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے انتقال پرعلامہ شیخ محسن علی نجفی، شیخ محمد شفاء نجفی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر ، مرکز ی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی، اور حزب جہاد کے سربراہ آغا مرتضی پویا، ایمز کے سربراہ سید امتیاز علی رضوی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سید اظہر علی رضوی کے انتقال کو دینی اور علمی حلقوں کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲