اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تسنیم
پیر

30 مئی 2022

10:43:00 AM
1262179

طالبان کی افغانستان میں شیعہ سنی اتحاد پر تاکید

طالبان نے شیعہ و سنی مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب صدر عبد السلام حنفی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مسلمان ہیں، اس لئے ان کے مابین اتحاد ضروری ہے۔

عبد السلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ، وہ کام کریں جس سے اسلام اور افغانستان کے دشمنوں کو قوم و زبان و نسل کے ذریعے اپنے قدم جمانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی بھی طور پر افغانستان کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

اس سے قبل افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے بھی ملک میں طالبان حکومت میں شیعہ مسلمانوں کے کردار اور ایک قومی حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242