اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

30 مئی 2022

10:34:32 AM
1262170

کشمیر میں جھڑپ کے دوران 2 عسکریت پسند جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاؤں میں گزشتہ شب ہندوستانی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے دعوی کیا کہ تصادم کے دوران دو اے کے47 رائفلیں بر آمد کی گئیں۔

قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سکیورٹی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد کافی دیر تک طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح تک آپریشن کو مؤخر کر دیا جو پیر کی علی الصبح دوبارہ شروع ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242