اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : بھارتی ذرائع
اتوار

29 مئی 2022

2:22:08 PM
1262042

جمعیت علمائے ہند نے اسلامو فوبیا روکنے کی قرارداد منظور کر لی

جمعیت علمائے ہند نے اسلامو فوبیا روکنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علمائے ہند نے اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند قصبے میں اپنی دو روزہ سالانہ کانفرنس کے پہلے دن کچھ اہم قراردادیں منظور کیں، جن میں ملک میں اسلام کے تئیں خوف کی فضا پیدا کرنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں خیر سگالی کانفرنسوں کے انعقاد اور اسلاموفوبیا کو روکنے کی قرارداد کی منظوری شامل ہیں۔

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی صدارت میں شروع ہونے والی کانفرنس میں 'سدبھاونا منچ‘ کے قیام اور ملک میں 'اسلاموفوبیا' کو روکنے کے لیے قراردادیں منظور کی گئیں۔

کانفرنس کے پہلے دن تنظیم کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق ’سدبھاونا منچ ‘ کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں 10 ہزار مقامات پر’ سدبھاونا سنسد‘ کا انعقاد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے مختلف حیلے بہانوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے باعث مسلم معاشرے میں روز بروز عدم تحفط کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں بھی حکمراں جماعت بی جے پی پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے اور انتہاپسندی پر خاموشی کا اختیار کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242