اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

29 مئی 2022

1:19:31 PM
1262030

انجمن شرعی کے اہتمام سے مغل مارکہ جڈی بل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ

جید عالم دین آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒ کو انکی برسی پر خراج نذر پیش کیا گیا

بانی انجمن شرعی شیعیان کے والد بزرگوار جید عالم دین اور روحانی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒ کی برسی کے مناسبت سے مغل مارکہ جڈی بل سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بانی انجمن شرعی شیعیان کے والد بزرگوار جید عالم دین اور روحانی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒ کی برسی کے مناسبت سے مغل مارکہ جڈی بل سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے دن بھر مرثیہ خوانی کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلام ناب محمدی ؐ کے تحفظ و ترویج کے لئے خانوادہ نبوت ؐ کی عزیم قربانیوں اور فقید المثال خدمات پر روشنی ڈالی آغا صاحب نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن داعیان نے اسلام کی تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کیا ان کا تعلق اور تسلسل خانوادہ نبوت ؐ سے ہیں خطہ کشمیر میں جن شخصیات نے دعوت حق کے لئے منظم مشن چلایا ان میں اکثر و بیشتر کا تعلق موسوی سادات سے ہے جن میں حضرت میر سیدعلی ہمدانی ؒ ،حضرت سید شرف الدین موسوی اور حضرت سید میر شمس الدین اراکی ؒ کے اسماے مبارک سر فہرست ہیں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد الموسوی الصفوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جنہوں نے اپنےا ولاد گرامی سرکار آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کے بعد اپنے آبا و اجدا دکے تبلیغی نصب العین کی زعامت سنبھالی اور نہایت کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا آج ہم مرحوم کو ان کی برسی پر اس تجدید عہد کے ساتھ خراج عقیدت نذر کر رہے ہے کہ ہم اپنے اسلاف علماے دین کے تبلیغی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242