اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : بھارتی ذرائع
بدھ

25 مئی 2022

12:58:06 PM
1260731

کشمیر میں تصادم ، تین عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں ایک تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ تصادم سرینگر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں بدھ کو ہوا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار اور تین عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ۔ پولیس نے جائے تصادم سے اسلحہ ، گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک تصادم جاری تھا اور پولیس سے دو نے تین عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کا دعوی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242