اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : شیعت نیوز
ہفتہ

21 مئی 2022

12:23:16 PM
1259434

امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

علامہ شہنشاہ نے کہا کہ وطن عزیز مزید خلفشار اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ و اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ انتشار اور افراتفری نہیں بلکہ امن و استحکام اور سلامتی کی بات کی جائے جس کے ساتھ ساتھ اچھی سوچ، فکر اور مثبت فلسفے کو اپنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز مزید خلفشار اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ و اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یکجہتی کی طرف جانا ہو گا اور ایسے عناصر سے دور رہنا ہوگا جن کا مقصد قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہو۔

انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور کوشش کی جائے کہ ہم بہتری کی طرف راغب ہوں تاکہ ملک مستحکم ہو اور تمام طبقات اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرسکیں اور ملک امن کا گہوارا بنے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242