اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

21 مئی 2022

4:02:46 AM
1259258

سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا دورہ اسرائیل قائد اعظم کے افکار سے کھلا اختلاف ہے، علامہ اسد اقبال

علامہ اسد اقبال کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا صہیونی ادارے کے ہمراہ دورہ اسرائیل قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے کھلا اختلاف اور امت مسلمہ سے غداری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا صہیونی ادارے کے ہمراہ دورہ اسرائیل قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے کھلا اختلاف اور امت مسلمہ سے غداری ہے ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ظالم و جابر لاکھوں مسلمانوں کے قتل میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی جیسے اقدامات کی راہ میں سب سے پہلے ہم رکاوٹ ہونگے اور بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے کسی طور ظالم و جابر صہیونی ریاست کی حمایت نہیں کرینگے اور جو ایسا کریگا تو اسکو ہر صورت روکا جائیگا تمام پاکستانی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی تک یہ حمایت جاری رکھیں گے ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن اور اس ہی طرح دیگر کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور بھرپور کاروائی کی جائے صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنیوالی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی دھاوا بول دیا گیا اور اسے پامال کرنے کی کوشش کی گئی اس سے بڑھ کر درندگی کی مثال کیا ہوگی اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کیساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ دوہرا عالمی معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جب تک مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242