اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

17 مئی 2022

7:10:31 AM
1258230

آیت اللہ فاطمی نیا جیسی شخصیت عالم اسلام کے لیے باعث فخر ہے: مولانا کلب جواد نقوی

مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ فاطمی نیا کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے نام جاری خط میں میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے علمی خدمات کو یاد کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیائے شیعیت کے نامور عالم دین آیت اللہ فاطمی نیا کی رحلت پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے مقام معظم رہبری، حوزات علمیہ، مرحوم کے شاگردوں اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ فاطمی نیا کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے نام جاری خط میں میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے علمی خدمات کو یاد کیا ۔انہوں نے تعزیتی پیغام میں لکھاکہ’’ عالم بے عدیل،معلم بے نظیر ،مورخ یگانہ ، ناشر علوم آل محمدؑ اور مدافع حریم اہل بیتؑ آیت اللہ فاطمی نیا کی رحلت نے عالم اسلام اور حوزات علمیہ کو اندوہ و غم میں مبتلا کردیاہے ۔مرحوم کے علمی آثار اور تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے علم رجال اور عرفان کی دنیا میں ناموری حاصل کی ،جو ہرکس و ناکس کے بس کی بات نہیں ہے ۔مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا ایک بہترین معلم اخلاق اور تاریخ پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت کا نام ہے ۔ان کی رحلت عالم اسلام کا بڑا خسارہ ہے ،ان کے جیسی عظیم شخصیت عالم اسلام کے لئے باعث فخر اور عظیم نعمت الہی ہے ۔
اس غم ناک موقع پرسبھی اراکین مجلس علمائے ہند امام زمانہ عجل اللہ تعالی الشریف، مقام معظم رہبری ،حوزات علمیہ ،مرحوم کے شاگردوں اور ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گو ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242