اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

15 مئی 2022

1:23:50 PM
1257782

تعمیراتی کمیٹی جامع مسجد المصطفیٰ کا اجلاس تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا

جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

آغا صاحب نے تعمیری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد المصطفیٰ حسن آباد سرینگر شیعیان کشمیر کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے جس پر رقم کثیر خرچ ہوگی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تعمیراتی کمیٹی جامع مسجد المصطفیٰ حسن آباد سرینگر کا ایک اجلاس انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں مکتب الزہرا ؑ حسن آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں مسجد ہذاکی تعمیری کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اس مسجد کی تعمیری کام میں مزید سرعت لائی جائے گی اور مسجد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

آغا صاحب نے تعمیری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد المصطفیٰ حسن آباد سرینگر شیعیان کشمیر کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے جس پر رقم کثیر خرچ ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ عزیم مشن عوام کے دست تعاون کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا اجلاس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ مسجد ہذا کی تعمیر کے لئے دل کھول کر مالی معاونت کریں تاکہ یہ مقدس پروجیکٹ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

اس موقع پر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے آمدن و خرچہ جات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں درجنوں عازمین حج کو فریضہ حج کی مکمل تربیت دی گئی مقتدر علماے دین حجت الاسلام سید یوسف الموسوی اور حجت الاسلام سید محمد صفوی نے تربیتی خدمات انجام دی عازمین کو فریضہ حج کے ارکان وا عمال اور دیگر عملی مسائل کی تربیت دی گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242