اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

14 مئی 2022

3:59:28 AM
1257248

وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کی فلسطین میں خاتون صحافی کی شہادت پر شدید مذمت

محمد ابراہیم صابری نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے آواز اٹھائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں الجزیرہ کی فلسطینی خاتون صحافی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ یہ غاصب اسرائیل خبروں کی حقیقت کے انکشاف سے خوف کھاتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں تک کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے آواز اٹھائیں۔

محمد ابراہیم صابری نے مزید کہا کہ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی کی شہادت سے فلسطینیوں کی آواز کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242