اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : پاکستانی ذرائع
جمعہ

13 مئی 2022

1:50:10 PM
1257129

کراچی کے تجاری علاقے میں دھماکہ، ایک کی موت، 13 زخمی

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں ایک ہوٹل کے باہر دھماکہ ہوا، جس میں 1 شخص مارا گیا اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ دھماکہ جمعرات کو کراچی کے سب سے مصروف تجارتی علاقے صدر میں ہوا۔مقامی عہدیدار سجاد خان کے حوالے سے اے ایف پی کے مطابق، مرنے والا ایک راہگیر تھا۔

پلیس اہلکار، راحت ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہونچ کر زخمیوں کو اسپتال پہونچانے میں لگ گئے۔ رپورٹ ملنے تک 13 زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کیا جا چکا تھا۔

اس مقامی عہدیدار نے کہا کہ بم کو ناکارہ بنانے والی ٹیم کے جائے وقوعہ پر آنے پر ہی دھماکہ کا اصل سبب معلوم ہو پائے گا۔

سجاد خان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کوڑے کی جگہ پارک ایک موٹر سائیکل میں دھماک خیز مواد فٹ کیا گیا تھا۔

ایک عینی گواہ کا کہنا ہے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی دکانوں، کاروں اور فلیٹس کے شیشے چکنا چور ہو گئے اور سڑک پر پارک قریب 8 سے 10 گاڑیوں میں دھماکے سے آگ لگ گئی تھی۔ سجاد خان کے مطابق، دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں میں کوسٹ گارڈز کی بھی ایک گاڑی تھی۔

یاد رہے کہ پچھلے مہینے کراچی میں ایک مینی بس پر ایک خودکش عورت کے حملے میں چار لوگ مارے گئے تھے جن میں تین چینی شہری تھے۔ اس مینی بس پر کراچی یونیورسٹی میں بیجنگ کلچرل پروگرام کا اسٹاف سوار تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242