اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران تجزیاتی ویب سائٹ
جمعرات

12 مئی 2022

8:30:27 AM
1256835

جنت البقیع کی تعمیر کے لیے ممبئی میں احتجاجی جلسہ+ تصاویر

جلسہ كى رہنمائى فرماتے ہوئے مسجد ايرانيان كے امام جماعت و ممبئى شہر كے جوان سال مبلغ مولانا سيد نجيب الحسن زيدى صاحب نے شہید النمر پر لکھی گئی ، لہو کا قصاص ، نامى نظم كے ذريعہ مؤمنين ميں وه جوش بهر ديا كہ تا دم آخر مؤمن جذباتى انداز ميں نعرے بلند كرتے رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسجد ايرانيان ٹرسٹ/ شيعه اثناعشري يوتھ فيڈریشن کے اشتراک سے مشهور شیعه مرکزی مقام مسجد ایرانیان ( مغل مسجد) میں وسیع پیمانے پر حکومت آل سعود کے خلاف احتجاج میں تقریباً ۵۰ سے زیاده علماء کرام اور بڑی تعداد ميں معززين و عمائدين شهر كے علاوه عوام شريک رہے۔
اس جلسه ميں مہمان خصوصى كى حيثيت سے رہبر انقلاب اسلامی آية الله العظمیٰ سيد علي خامنہ ای مدظله العالي كے وكيل و نمائنده ہندوستان حجةالاسلام آقائے مهدوى پور نے شرکت کی اور تمام فرقہ ہائے اسلامیہ کو دعوت اتحاد ديتے ہوئے جنت البقيع كى تعمير ميں حصہ لینے پر زور ديا۔
جبكہ جلسہ كى صدارت حجة الاسلام مولانا حسين مہدى حسينى نے کی ،آقائے حسینی نے اپنی تقریر میں حکومت سعودی کو باطل اور ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے اسلامى شعائر اور مقدسات كو دوباره تعمير كرنے كا پرزور مطالبہ کیا،، اس جلسہ كو ديگر مقررين نے بهى خطاب كيا، جس ميں ايران كلچرل ہاؤس ممبئى ہندوستان كے ڈائریکٹر آقائے عاشوری اور ڈاکٹر سید فخر الحسن رضوی، کی بهی شمولیت رہی-
جلسہ كى رہنمائى فرماتے ہوئے مسجد ايرانيان كے امام جماعت و ممبئى شہر كے جوان سال مبلغ مولانا سيد نجيب الحسن زيدى صاحب نے شہید النمر پر لکھی گئی ، لہو کا قصاص ، نامى نظم كے ذريعہ مؤمنين ميں وه جوش بهر ديا كہ تا دم آخر مؤمن جذباتى انداز ميں نعرے بلند كرتے رہے، جبکہ بڑى تعداد ميں سوشل ميڈيا كے نمائندگان کے علاوه ای پی وی اردو، ۱۸ چینل، اردو اور زی سلام کے نمائندگان نے اپنے چینلز کے ذریعہ جلسہ کے مطالبات کو حکومت اور دیگر عالمی اداروں تک پہچانے میں مدد فرمائی، اس جلسہ میں حکومت آل سعود کے استحکام میں امریکا اور اسرائیل کے رول کی مذمت کے لئے آل سعود مرده باد کے علاوه امریکا مرده باد اسرائیل مرده باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی-
پروگرام میں جنت البقیع کی تاریخ پر مشتمل حاضرین کے لئے مختصر کلپ بھی پردہ سیمیں پر دکھائی گئی جس میں آل سعود و یہود کی ملی بھگت سے جنت البقیع کی تخریب کی منصوبہ بندی کو برملا کیا گیا تھا۔
جلسہ كى نظامت معروف خطيب مولانا علي اصغر حيدرى نے كى ساتھ ہی صاحبان فکر و نظر اور مداحان اہلبیت اطہار علیھم السلام نے نظم و نثر جناب ریحان صاحب نے اپنی پر درد نظم اور جناب منہال رضوی نے پروگرام کے آخر میں اپنے پر سوز نوحے كے ذريعه مظلوميتِ جنت البقيع كو اجاگر کرتے ہوئے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا اور جلسہ كے آخر ميں نوحہ خوانى اور سينہ زنى كے ذريعہ بى بى سلام الله كى بارگاه ميں خراج عقیدت کے ساتھ مومنین نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ رسول و آل رسول ص کی زیارت پر پروگرام کا حسن ختام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242