اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

11 مئی 2022

5:55:40 PM
1256630

انسداد منشیات کی راہ میں ایران اور ہندوستان نے اٹھایا مشترکہ قدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس نے مشترکہ تعاون کے لیے ہندوستان کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کے مطابق، ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ جنرل ماجد کریمی نے اس یادداشت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ مفاہمت میں آپریشنز، بروقت معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے شہریوں کی گرفتاری اور حوالگی کے لیے شرائط فراہم کرنے کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر دستخط کیے گئے۔

جنرل کریمی نے مزید کہا کہ ایرانی پولیس کو پڑوسی ممالک میں انسداد منشیات کے پرچم بردار کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہندوستان کی انسداد منشیات کی پولیس کو شکاری کتوں کی ٹریننگ، منشیات کو چھپانے کے نئے نئے اور جدید ترین طریقوں اور اسمگلنگ کے نئے نئے طریقوں کے بارے میں ہم سے تجربات حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے میں ہم ہندوستانی پولیس سے سائیکو ٹراپک مادوں اور سائبر اسپیس میں خطروں کے سدباب کے بارے میں اطلاعات حاصل کریں گے۔

ہندوستانی انسداد منشیات ایجنسی کے سربراہ ستیا نارائن پردھان نے بھی منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کی کوششوں کی قدردانی کی اور کہا کہ منشیات کی پیداوار میں اضافہ اور افغانستان و پاکستان کے ساتھ اس کی سرحدوں کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اسی لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کے لئے ماحول سازگار ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242